منہاج القرآن ویمن لیگ

خواتین ہمارے معاشرے کا جزو لانیفک ہیں ایک صالح اور پاکیزہ معاشرے کے قیام میں خواتین کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے اسلا م کی نظر میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر مرد و خواتین دونوں کا فریضہ ہے۔ موجودہ دور میں باطل طاقتوں کے مسلسل فریب اور پروپیگنڈے کے ذریعے مسلم خواتین کو اسلام کی عظیم روحانی، اخلاقی اور انقلابی اقدار سے دور کیا جا رہا ہے۔ جو حقوق نسواں اور جدت پسندی کے نام پر معاشرے کی تنزلی کا باعث ہے۔ مغرب کے اس پوشیدہ حملے سے خواتین کو محفوظ رکھنا یقینا امۃ مسلمہ کی ذمہ داری ہے، اسلامی اقدار کی حقانیت کے یقین کو ختم کرنے کےلئے مغربی استعماری قوتیں پوری کوشش کے ساتھ مسلم خواتین کے رجحانات بدل کر میڈ یا کو خواتین کی تذلیل کا ہتھیار بنا رہی ہیں، لہذاموجودہ دور زوال کے درپیش چیلنجز کے پیش نظر خواتین کے کردار کی اہمیت اور انھیں ان کی ذمہ دار یوں کا احساس دلانے کےلئے منہاج القرآن ویمن لیگ کا قیام عمل میں لایا گیا تاکہ خواتین میں یہ شعور اجاگر ہو کہ اسلامی اقدار کا تحفظ ہی انکے تحفظ کی ضمانت ہے اسی صورت اصلاح احوال، احیائے اسلام اور تجدید دین کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے۔

قیام

5جنوری 1988ء ادارہ منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مشن سے وابستہ خواتین کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں قائد انقلاب کی زیر سرپرستی ویمن لیگ کا باقاعدہ اور باضابطہ قیام عمل میں لایا گیا اگرچہ خواتین کی ایک کثیر تعداد پہلے ہی سے تحریک کے عظیم مشن کے ساتھ شب و روز مصروفِ عمل ہو چکی تھی۔

مقاصد

منہاج القرآن ویمن لیگ کی بنیاد جن مقاصد پر رکھی گئی وہ درج ذیل ہیں:

  1. خواتین کے اندر مصطفوی انقلاب کی ضرورت واہمیت کا شعور اجاگر کرنا۔
  2. تعلق باللہ اور تعلق بالرسالت میں پختگی۔
  3. مسلم خواتین کو ایک پلیٹ فارم پر منظم کرنا۔
  4. خواتین کے اندر حقوق کا تحفظ اور فرائض کا احساس پیدا کرنا۔
  5. خواتین کی عملی، فکری، روحانی، اخلاقی اور انقلابی تربیت کا مؤثر اہتمام تاکہ خواتین اس عظیم مشن کی راہ میں ضروری کردار ادا کر سکیں۔
  6. خواتین میں قوم و ملت کے مسائل اور تقاضوں کے حوالے سے احساس و شعور پیدا کرنا۔

ویمن لیگ میں شمولیت

آغاز کار میں ویمن لیگ کی ممبرشپ

  1. مخلص۔
  2. رکن۔
  3. رفیق کے نظام کے تحت عمل میں آئی۔

مخلص کو تحریک کا تعارفی، دعوتی اور فکری لٹر یچر بھجوایا جاتا تھا۔۔۔ رکن خواتین کو ”ماہنامہ دختران اسلام“ اعزازی طور پر بھجوایا جاتا ہے۔۔۔۔ رفیق خواتین کو ”ماہنامہ منہاج القرآن“ بھی بھجوایا جاتا ہے۔

موجودہ ممبر شپ کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

  1. لائف ممبرشپ
  2. رفیق
  3. رکن

5000روپے یکمشت ادا کرنے والی خواتین کو تاحیات رفیق کا درجہ دیا جاتا ہے اور باقاعدہ سند جاری کی جاتی ہے۔۔۔ 25روپے ماہانہ اور تین سو روپے سالانہ جمع کروانے والی خواتین کو ماہنامہ منہاج القرآن بھجوایا جاتا ہے۔

علاوہ ازیں 16 مارچ 2003ء کوہونے والے اجلاس میں ممبر شپ کی اقسام میں اضافہ کیا گیا جس کے نتیجے میں معاون اور نقیب کو بھی تحریک کا ممبر ڈیکلیئر کیا گیا۔

ویمن لیگ کا ابتدائی تنظیمی ڈھانچہ

آغاز کار میں و یمن لیگ کے تنظیمی اور انتظامی امور کو چلانے کے لئے مختلف اوقات میں مختلف کنونیئرز مقرر کی گئیں۔ جن میں محترمہ خالدہ ادیب، محترمہ نفر فاطمہ، محترمہ شمیم وریام، محترمہ وینا باصرہ، محترمہ ریحانہ بخاری، محترمہ گلفام انعام اور محترمہ کوثر پروین نے ویمن لیگ کے تنظیمی ڈھانچے، دعوتی پروگرامز اور ماہنامہ دختران اسلام کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اکتوبر 1994ء میں قائد انقلاب نے منہاج گرلز کالج کی بنیاد رکھی اور کالج کو مصطفوی انقلاب کی مجاہدات تیار کرنے کا ادارہ قرار دیا۔ اس سلسلے میں قائد انقلاب نے محترمہ شاہدہ مغل کو کراچی سے محترمہ رافعہ علی کو اوکاڑہ سے اور محترمہ گل فردوس کو گجرات سے خصوصی طور پر منہاج گرلز کالج اور منہاج القرآن ویمن لیگ کو چلانے کےلئے بلوایا۔ ان تینوں خواتین نے بیک وقت دونوں محاذوں کو سنبھالا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اکتوبر 1994ء ہی میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی پہلی باقاعدہ تنظیم سازی بھی عمل میں لائی گئی۔ جس میں صدر ویمن لیگ شاہدہ مغل، ناظمہ ویمن لیگ گل فردوس اور چیف ایڈیٹر دختران اسلام رافعہ علی کو مقرر کیا گیا۔ جنوری 1996ء میں محترمہ شاہدہ مغل صدر ویمن لیگ + صدر ایم ایس ایم، محترمہ رافعہ علی ناظمہ ویمن لیگ + سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم اور چیف ایڈیٹر دختران اسلام مقرر ہوئیں اور محترمہ شمیم خان کو آفس سیکرٹری کی ذمہ داری دی گئی۔

1998ء میں ویمن لیگ کی تنظیم نو کی گئی جس میں ویمن لیگ کی مرکزی تنظیم میں صدر رافعہ علی، ناظمہ سمعیہ حبیب اور نائب ناظمہ فریدہ سجاد منتخب ہوئیں۔ اسی طرح مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ کی مرکزی تنظیم میں صدر شاہدہ مغل، سیکرٹری جنرل پروین مصطفوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل شمیم خان مقرر ہوئیں۔ 2000ء میں نئے تنظیمی ڈھانچے کے تحت منہاج القرآن ویمن لیگ کی تنظیم سازی ہوئی جس کے نتیجے میں منہاج القرآن ویمن لیگ + ایم ایس ایم + پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین پر مشتمل پہلی مرتبہ منہاج القرآن ویمن ونگ کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں بذریعہ الیکشن محترمہ رافعہ علی چیف آرگنائزر ویمن ونگ منتخب ہوئیں جبکہ محترمہ شمیم خان سیکرٹری جنرل ویمن ونگ، محترمہ فریدہ سجاد صدر ویمن لیگ، محترمہ پروین مصطفوی صدر ایم ایس ایم، محترمہ حمیرا راشد صدر پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین مقرر ہوئیں۔ علاوہ ازیں محترمہ فاخرہ ہاشمی صاحبہ بھی چند ماہ ویمن ونگ کی چیف آرگنائزر رہیں۔ 2002ء میں محترمہ فریدہ سجاد ناظمہ تنظیمات اور فرح ناز صدر منہاجینز مقرر ہوئیں۔

موجودہ تنظیمی ڈھانچہ

10جولائی 2004ء کو ویمن لیگ کی نئی تنظیم سازی کی گئی جس میں درج ذیل خواتین کو تنظیمی اور انتظامی ذمہ داریوں پر متعین کیا گیا۔

ناظمہ

نظامت دعوت نظامت تربیت نظامت تنظیمات نظامت ویلفئیر

ان نظامتوں کے تحت درج ذیل افراد اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

اسمائے گرامی ذمہ داری
فرح ناز ناظمہ ویمن لیگ
مسرت بشیر نائب ناظمہ ویمن لیگ
شازیہ بٹ ناظمہ دعوت
بشریٰ ریاض نائب ناظمہ دعوت
شازیہ غلام قادر نائب ناظمہ تربیت
آصفہ صفدر نائب ناظمہ تنظیمات
عالیہ لیاقت ناظمہ آفس + کمپیوٹر آپریٹر
جویریہ حسن انچارج حجاب ہاؤس

ان میں سے درج ذیل افراد ویمن لیگ اور گرلز کالج دونوں سطحوں پر ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

اسمائے گرامی ذمہ داری
فرح ناز ناظمہ ویمن لیگ + ڈائریکٹر آف شریعہ اینڈ ٹریننگ
مسرت بشیر نائب ناظمہ ویمن لیگ + وائس پرنسپل ایڈمن
شازیہ بٹ ناظمہ دعوت + لیکچرار شریعہ
بشریٰ ریاض نائب ناظمہ دعوت + سٹوڈنٹ کونسلر

ان نظامتوں کی کارکردگی کا اجمالی خاکہ درج ذیل ہے:

نظامت دعوت

نظامت دعوت کے تحت احیائے اسلام اور حقیقی اسلامی اقدار کے فروغ کےلئے مختلف سطحوں پر دعوت پہنچائی جاتی ہے۔

حلقہ عرفان القرآن

خواتین میں قرآن فہمی کا شعور پیدا کرنے اور دین کے مختلف پہلوؤں سے روشناس کروانے کےلئے حلقہ ہائے عرفان القرآن کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

حلقہ عرفان القرآن کے مقاصد درج ذیل ہیں۔

  1. قرآن و سنت پرمبنی اسلامی افکار کا فروغ۔
  2. قرآن کی تعلیمات کو عام فہم انداز میں خواتین تک پہنچانا۔
  3. خواتین کو قرآن و سنت کی تعلیمات سے روشناس کروانا اور ان پر عمل پیرا ہونا۔

ان مقاصد کے تحت قائد تحریک کی سرپرستی میں معلمات کی تیاری کیلئے خصوصی تربیتی کیمپس کا اہتمام کیا گیا اور بعد ازاں ان معلمات کو حلقہ ہائے عرفان القرآن کھولنے کی اجازت دی گئی۔ اس وقت ملک بھر کے طول وعرض میں بیسیوں مقامات پر حلقہ جات ہو رہے ہیں، جن میںسینکڑوں طالبات زیرتعلیم ہیں اور قرآن و سنت کی تعلیم کے ساتھ ساتھ فکری، نظریاتی، روحانی اور اخلاقی تربیت حاصل کر رہی ہیں۔

میلاد مہم

کوچہ کوچہ گلی گلی عشق و محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ربط رسالت کا پیغام پہنچانے کےلئے میلاد کی محافل ماہ ربیع الاول میں بالخصوص اور پورا سال بالعموم جاری رہتی ہیں۔ اس سلسلے میں ملک بھر میں میلاد مہم چلائی جاتی ہے۔

علاوہ ازیں مختلف دینی اور قومی تہواروں پر بھی تنظیمی سطح پر پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے جو کہ مشن کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ماہنامہ دختران اسلام

اسلام کی نشاۃ ثانیہ کی یہ عالمی تحریک کسی بھی معاشرے میں عورتوں کے کردار سے غافل نہیں ہوسکتی۔ اس لئے تحریک منہاج القرآن نے اس امر کی ضرورت محسوس کی کہ مسلمان عورتوں کو اسلام کی روشن تاریخ کے ساتھ ساتھ درخشندہ تعلیمات سے بھی آگاہ کیا جائے اور عالمی سطح پر جاری اسلام کے خلاف پراپیگنڈہ کا مؤثر انسداد کیا جائے۔ چنانچہ اس مقصد کی تکمیل کےلئے ویمن لیگ کے پلیٹ فارم سے ”ماہنامہ دختران اسلام“ کا اجراء جنوری 1992ء میں کیا گیا۔ جس کی سرپرستی بیگم رفعت جبیں قادری صاحبہ کر رہی ہیں۔ 1992ء سے 1994ء تک محترمہ وینا باصرہ، محترمہ ریحانہ بخاری، محترمہ کوثر نعیم اور محترمہ گلفام انعام نے ماہنامہ کی ادارات کو سنبھالا اور شمارے کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ 1994ء سے 1999ء تک محترمہ رافعہ علی چیف ایڈیٹر رہیں ان کی زیر ادارات ماہنامہ کو اک نئی اٹھان ملی۔ 1999ء سے 2000ء کے کچھ درمیانی عرصہ میں محترمہ عطرت شاہ نے اس کی ذمہ داریاں نبھائیں۔ گذشتہ تین سال سے اس کی ادارات کی ذمہ داری محترمہ قرۃ العین فاطمہ صاحبہ کے پاس ہے جو ہمارے عظیم قائد کی صاحبزادی بھی ہیں جب سے انہوں نے اس شمارے کی ذمہ داری اٹھائی ہے شمارے کے ظاہری اور باطنی حسن میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ ماہنامہ دختران اسلام کے معیار کو بلند کرنے میں محترم مسکین فیض الرحمن خان درانی، محترم علی اکبر قادری، شمس الرحمن آسی، علامہ محمد حسین آزاد اور محترم محمد سلیم دانش کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ اسسٹنٹ ایڈیٹر کی ذمہ داریاں مختلف اوقات میں محترمہ ثمینہ مقبول، سدرہ گیلانی، فرحت چشتی اور رفعت چشتی کے پاس رہیں اور آج کل یہ ذمہ داری محترمہ سمیرا ارشد نبھا رہی ہیں۔

چونکہ یہ شمارہ خالصتاً خواتین کےلئے ترتیب دیا گیا ہے جس کا مقصد اول یہ ہے کہ خواتین کو اسلام کی صحیح تعلیمات اور عقائد سے بہرہ ور کیا جائے۔ لہذا اس شمارے کے جملہ مشمولات جن میں القرآن، الحدیث، الفقہ، تاریخ اسلام، اولیاء و صلحاء کے خصوصی ایام، دعوت فکر، عورت اور سماج، دعوت و تربیت، عقائد و اعمال، تعلیم و تدریس اور تربیت خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔ علاوہ ازیں چونکہ دختران اسلام ویمن لیگ کا نمائندہ شمارہ ہے اس لئے دنیا بھر سے منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر انتظام ہونے والی سرگرمیوں کو انتہائی اہتمام کے ساتھ شائع کیا جاتا ہے تاکہ خواتین کی حوصلہ افزائی ہو۔

نظامت تربیت

تربیت کا نظام کسی بھی تحریک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ دعوت دین کی اس جدوجہد کو انقلابی بنیادوں پر استوار کرنے کےلئے منہاج ویمن ٹریننگ اکیڈمی کا قیام 1997ء میں عمل میں لایا گیا جس کے تحت خواتین وطالبات کےلئے مختلف تربیتی معمولات تربیتی کیمپس، ورکشاپس، سیمینارز، اور کورسز کا انتظام گذشتہ کئی سالوں سے کیا جا رہا ہے۔ جس میں علمی، فکری روحانی و اخلاقی، انقلابی وتنظیمی تربیت دیکر مصطفوی مشن سے روشناس کروایا جاتا ہے ویمن لیگ دوسطحوں پر کیمپس کا اہتمام کرتی ہے۔

  1. مرکزی سطح
  2. علاقائی/ ضلعی/ تحصیلی سطح

یہ تربیتی کیمپس فہم دین کورسز، نعت وخطاب کورسز، رجوع الیٰ القرآن کورسز، دراسات القرآن والحدیث پر مشتمل ہوتے ہیں۔ پاکستان بھر میں چھوٹے بڑے کئی کیمپس منعقدکیے جا چکے ہیں۔

ہزاروں خواتین وطالبات اس سے مستفید ہو چکی ہیں۔ علاوہ ازیں ملک بھر میں یکساں خواتین کی تربیت کےلئے اس نظامت کے تحت منصوبہ جات تیار کئے جا رہے ہیں۔

نظامت تنظیمات

مصطفوی انقلاب کی جدوجہد کو منظم اور مستحکم صورت میں لانا اور مضبوط بنیادوں پر مستحکم تنظیمی نیٹ ورک کا فروغ نظامت تنظیمات کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی خواتین کی تنظیمات 1990ء کے اوائل سے ہی قائم ہو چکی ہیں جو منظم جدودجہد کے تحت انقلاب کی راہ میں گذشتہ کئی سالوں سے مصروف عمل ہیں۔

دورہ جات

منہاج القرآن ویمن لیگ کے کام کو ملک بھر میں متعارف کروانے اور علاقائی صورت حال سے آگاہی کےلئے ملک بھر میں دورہ جات کئے جاتے ہیں۔ جن میں ضلعی، تحصیلی، علاقائی تنظیمات کے دفاتر کا معائنہ تربیتی کنونشنز میں شرکت اور خطابات وغیرہ شامل ہیں۔

تنظیم سازی

پورے ملک میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی تنظیمات کا جال پھیلا ہوا ہے خواتین نے ابتداء بطور کنوینئرز علاقائی، تحصیلی، ضلعی اور صوبائی سطح پر پورے تنظیمی نیٹ ورک کے ساتھ کام کیا بعد ازاں صدر، ناظمات کی ذمہ داریوں کے تشخص کے ساتھ فیلڈ میں بھرپور کردار ادا کرتی رہی ہیں۔ یہ خواتین حسب حالات اب بھی بھر پور کاوش لگن اور جذبے سے کام کر رہی ہیں 16 مارچ کو قائد انقلاب نے تحریک کے نئے ڈھانچے کا اعلان کیا جسکو Follow کرتے ہوئے ویمن لیگ نے اب تک 35 حلقہ نقابت اور 500 حلقہ معاونت مکمل کر لئے ہیں۔

ویمن لیگ کے تحت 1997ء سے ہی بورڈ آف پیٹرن اور ویمن کلب کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جنکا مقصد با اثر اور متمول خواتین کو تحریک کی فکر سے آشنا کرنا اور انھیں باقاعدہ ممبر بنانا ہے۔

نظامت ویلفئیر

معاشرتی فلاح وبہبود کےلئے ملک بھر میں موجود ہزاروں نادار اور مستحق خواتین کی اعانت کی جاتی ہے اس کےلئے مختلف علاقائی سطحوں پر فلاحی تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ عید کے موقع پر علاقائی سطح پر کیثر مقامات پر عید پیکجز کی تقسیم اور بقرعید کے موقع پر مختلف ہسپتالوں میں مریضوں کےلئے کھانے کی فراہمی بھی نظامت ویلفیئر کے ذریعے کی جاتی ہے۔ نظامت ویلفئیر معاشرتی فلاح وبہبود کے عظیم منصوبہ جات رکھتی ہے اور عوامی فلاح وبہبود کےلئے کثیر اقدامات کرتی رہتی ہے دسمبر 2004ء تا 2005ء دو اہم سرگر میاں مختلف علاقوں میں کی گئیں۔

عید پیکج کی تقسیم

علاقہ تعداد موقع مالیت
لاہور ٹاؤن شپ 200 عید الفطر 80,000
سرائے عالمگیر 50 عید الفطر 5,000
گوجرا نوالہ 400 عید الفطر 70,000
اسلام آباد (بری امام) 300 عید الفطر 70,000
لاہور 60 فری یونیفارم کی تقسیم طالبات میں 35,000

ہسپتالوں میں کھانوں کی تقسیم

نام تعداد (مریض) موقع
جناح ہسپتال 1000 عید الضحیٰ
گنگا رام ہسپتال 800 عید الضحیٰ
میو ہسپتال 1000 عید الضحیٰ

ویمن لیگ کی تا حال خصوصی سر گرمیاں

محافل میلاد

منہاج القرآن ویمن لیگ کے تحت کثیر تعداد میں دعوتی تربیتی، تنظیمی و فلاحی سرگرمیوں کا انعقاد وقتاً فوقتاً ہوتا رہا ہے۔ ملک بھر میں کیثر تعداد میں محفل میلاد اور محافل ذکر و نعت کا اہتما م کیا گیا۔ اب تک تقریباً 531 سے زائد محافل منعقد کی گئیں۔ جن میں ہزاروں خواتین نے شرکت کی جنھیں محبت عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ربط رسالت کے جذبہ سے سرشار کر کے مصطفوی مشن سے وابستہ کیا گیا۔ کثیر تعداد علاقوں میں مستقل سالانہ محافل کروائی جاتی ہیں جن میں لاہور، فیصل آباد، جہلم، سیالکوٹ، سرگودھا، اسلام آباد، گوجرہ، عارف والا، جڑانوالہ، مری، منڈی بہاؤ الدین، بوریوالہ، راہ والی، نارووال، جلال پور شریف، جھنگ، چکوال، نکودر، کھاریاں، ٹھکیریاں، بڈالہ ساگر، جوہر آباد، کلر سداں، منگلا، ہملٹ، مانسہرہ، باغباپورہ، کلر کہار، داجل، قلعہ ثمر قند، میراتھر چک، خیرپور، جنڈ یالہ دینہ، طفر وال، ہری پور، پشاور، پنڈی گھیپ، لیہ، ننکانہ صاحب، شرقپور شریف، واہ کینٹ، اٹک، میر پور، نشاط کالونی، جلو موڑ، باٹا پور، سمن آباد اور آزاد کشمیر، وغیرہ شامل ہیں۔

حال ہی میں اپریل 2005ء ربیع الاوّل کے مہنیے میں میلاد مہم چلائی گئی۔ نیز تحصیلی سطح پر 42 بڑی محافل کا انتظام کیا گیا۔ ان تحصیلوں میں کھاریاں، جہلم، وزیرآباد، شیخوپورہ، مریدکے، سرگودھا، سیالکوٹ، اسلام آباد، جڑانوالہ، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرائے عالمگیر، واہ کینٹ (اٹک)، دینہ، فتح جنگ باہتر (اٹک)، ننکانہ، میرپور (آزادکشمیر)، بھلوال، چکوال، کمالیہ، تلہ گنگ، پنڈ دادنخان، شورکوٹ، سوہاوہ، کامونکی، شرقپور شریف، منڈی بہاؤالدین، نارووال، عارفوالہ، راولپنڈی، ملتان، حویلی لکھا، ڈی جی خان، اوکاڑہ، آزادکشمیر، پشاور (کوہاٹ)، شالیمار ٹاؤن، عزیز بھٹی ٹاؤن، نشتر ٹاؤن شامل ہیں۔

محافل کے ذریعے مصطفوی انقلاب کا پیغام گھر گھر گلی گلی پہنچایا گیا۔ ان محافل میں جن افراد نے مرکزی نمائندے کے طور پر شرکت کی اور محافل کو کامیاب بنایا ان میں سیدہ ریحانہ افتخار بخاری (اسلام آباد)، رافعہ علی، آسیہ سیف، کلثوم طارق، شاذیہ غلام قادر، زریں اختر (حویلی لکھا) شازیہ بٹ، عالیہ لیاقت، بشریٰ ریاض، جویریہ حسن، پروین بھٹہ، فاخرہ علی، رضیہ شاہین، شائستہ تسنیم، فاخرہ ہاشمی، روبینہ عبدالخالق، نادیہ سید، صائمہ فیاض، شمع مشتاق، عابدہ نسیم، رضوانہ فیض، آئینہ شیریں، عاصمہ رحمت، فائقہ زریں، رزف کیانی، تحسین عباس، عطیہ جاوید، عاصمہ نورین، عطیہ بتول، آمنہ سرفراز، عظمیٰ ثناء، شہر بانو، رابعہ رمضان، رقیہ ایلس شامل ہیں۔ نیز ان تمام پروگرامز میں منھاج گرلز کالج کی طالبات + منہاج نعت کونسل نے بنیادی کردار ادا کیا۔

میلاد مہم لاہور: صرف لاہور کی سطح پر 45 محافل میلاد، مہم کے دوران منعقد کی گئیں ان علاقہ جات میں جوہرٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، بغداد ٹاؤن، گلشن راوی، گرین ٹاؤن، ٹاؤن شپ، جلوموڑ، گلبرگ، ملتان روڈ چوہنگ، کاہنہ نو، مغل پورہ، شاہ نور سٹوڈیو، شاہدرہ جیا موسیٰ لاہور، اقبال ٹاؤن، نرسری سٹاپ، شاہدرہ ٹاؤن، چوبرجی، کالج روڈ عمرچوک، کاچھو پورہ، داروغہ والا، دھرم پورہ، برکی ہڈیارہ، علامہ اقبال ٹاؤن، قینچی امر سدھو، کوٹ لکھپت، سمن آباد، کرباٹھ شامل ہیں۔ ان محافل میں ہزاروں خواتین نے شرکت کی۔ نیز مرکزی عہدیداران ویمن لیگ اور منہاج گرلز کالج کی طالبات نے ان محافل کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔

دروس قرآن

خواتین کی عملی و فکری اور نظریاتی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کےلئے اور دین کا بنیادی فہم پیدا کرنے کےلئے ہفتہ وار، ماہانہ، پندرہ روزہ دروس قرآن کا اہتما م کیا جاتا ہے ملک بھر میں تقر یباً 80 سے زائد دروس قرآن جون 2004ء تک دئیے گئے جو درج ذیل علاقوں میں منعقد کئے گئے:

دار الصالحات لاہور، ٹیکسلا، اوکاڑہ، مری لیاری گلشن حدید، شور کوٹ، شاہدرہ، اسلام آباد، گرین ٹاؤن، سیٹڈیم روڈ کراچی، آزاد کشمیر، راولپنڈی، شور کوٹ، بوریوالہ، ننکانہ، کوئٹہ، ہری پور، پشاور۔

ویمن لیگ کی اہم کانفرنسز

مندرجہ ذیل اہم ترین پروگرام اس سلسلے میں بطور خاص قابل ذکر ہیں۔

تحفظ حقوق نسواں کنونشن

1995ء میں تحفظ حقوق نسواں کے نام سے الحمرا ہال میں ایک شاندار کنونشن کا اہتمام کیا گیا جسکا بنیادی مقصد بڑھتی ہوئی فحاشی اور بے حیائی کے خلاف آواز اٹھانا اور مغرب کے پروپیگنڈے سے مسلم خواتین کو آگاہ کرنا تھا۔ اس کنونشن میں دس ہزار خواتین نے شرکت کی۔ پاکستان کی تاریخ میں اتنی بڑی تعداد میں باپردہ خواتین کبھی کسی پروگرام میں شریک نہیں ہوئیں۔ اس کنونشن میں الحمرا سے اسمبلی ہال تک قائد تحریک پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری، محترمہ بیگم رفعت جبیں قادری کی قیادت میں شاندار احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس میں بیجنگ کانفرنس کے ایجنڈے کی بھر پور مذمت کی گئی۔

تحفظ ختم نبوت کانفرنس

ختم نبوت جیسے حساس مسئلے پر عموماً علمائے کرام مردوں میں کام کرتے رہے ہیں، ویمن لیگ نے پہلی بار خواتین کو تحفظ ختم نبوت احساس دلانے اور اس اہم ایمانی محاذ پر اپنی ذمہ داریاں نبھانے کےلئے ملک گیر کنونشن منعقد کیا گیا، اوکاڑہ اور اس کے مضافات میں قادیانیوں کی روزافزوں سرگرمیاں روکنے کےلئے حویلی لکھا جیسے زرخیز قصبے کا انتخاب کیا گیا۔ زریں اختر اور کلثوم حنیف جیسی بے لوث مگر انتہائی متحرک بہنوں نے تحریکی بھائیوں کے تعاون سے اس نہایت شاندار پروگرام کے ذریعے علاقے میں تحریک کی خدمات کو متعارف کروایا۔ یہ کانفرنس 7 دسمبر 1997ء کو حویلی لکھا ویمن لیگ کے زیر اہتمام ختم بنوت کانفرنس منعقد ہوئی جسکی صدارت اہلیہ قائد انقلاب مسز رفعت جبیں قادری صاحبہ نے کی، اس کانفرنس میں حسن محی الدین قادری صاحب نے ختم نبوت پر خطاب فرمایا۔ اس پروگرام میں 6000 سے زائد خواتین نے شرکت کی۔

تکمیل پاکستان مہم

1997ء میں تکمیل پاکستان مہم کے تحت ملک بھر میں کنونشنز اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں خواتین نے شرکت کی۔ اس مہم کے مقاصد درج ذیل تھے:

  1. تحریک کی ممبرشپ میں اضافہ کرنا۔
  2. عوام الناس سے زیادہ سے زیادہ رابطہ۔
  3. قبولیت اور عدم قبولیت کا جائزہ لینا۔

ستمبر 1997ء تکمیل پاکستان مہم کے سلسلے میں 19 اگست تا 24 اگست مرکز کی طرف سے نمائندہ خواتین نے ملک بھر کے دورہ جات اور پروگرام کئے۔ اس مہم میں ہزاروں خواتین نے تکمیل پاکستان فارم فل کرکے تحریک کی ممبر شپ حاصل کی اور اس مہم کے ذریعے ایک لاکھ خواتین کو ممبر بنایا گیا۔

سیدہ کائنات کانفرنس

9 اکتوبر 2005ء بروز اتوار الحمرا ہال میں تحریک منہاج القرآن کی سلور جوبلی تقریبات کا آغاز سیدہ فاطمہ الزہراء کے یوم وصال کے سلسلے میں منعقدہ سیدہ کائنات کانفرنس سے کیا گیا۔ اس کانفرنس میں ملک کے طول و عرض سے ہزاروں خواتین نے شرکت کی۔ اس تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود، صوبائی وزیر مذہبی امور سید سعید الحسن شاہ اور جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال مہمانان خصوصی تھیں۔ اس کانفرنس میں قائد محترم نے سیدہ کائنات کی سیرت اور عصر حاضر میں خواتین کے کردار پر خطاب فرمایا۔

امام حسینعلیہ السلام کانفرنسز

محرم الحرام کے سلسلے میں مختلف علاقہ جات میں گزشتہ کئی سالوں سے کانفرنسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے اس موقع پر تنظیمات کے تحت 150 محافل ذکر ودروس قرآن منعقد کئے گئے۔

شہادت امام حسین اور مقصد شہادت کے عنوان سے کئی کانفرنسز کا انعقاد کیا گیا۔ نکودر (ضلع جہلم) اوکاڑہ، سرگودھا، جلالپور، جھال، چکیاں، حیدرآباد ٹاؤن، جوہر کالونی سرگودھا، سیٹیلائٹ ٹاؤن، دارا محلہ کالا گوجراں، بوریوالہ اور دیگر علاقوں میں منعقد کی گئیں۔ وہاڑی میں عظیم الشان اسلامک کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں 1000 خواتین نے شرکت کی۔

حجاب ہاؤس

اکتوبر 2004ء میں ویمن لیگ کے پلیٹ فارم سے حجاب ہاؤس کے نام سے پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے جس کا بنیادی مقصد ملک بھر میں جدید اسلامی اقدار کے مطابق پردے کا فروغ ہے اسکی انچارج جویریہ حسن صاحبہ ہیں مقاصد درج ذیل ہیں۔

مقاصد

  1. ملکی سطح پر حجاب کی اہمیت اجاگر کرنا۔
  2. ویمن لیگ کے جملہ منصوبہ جات کےلئے وسائل بہم پہنچانا۔
  3. ملکی سطح پر حجاب ہاؤس کے سٹالز کے ذریعے عوام الناس خصوصاً خواتین تک مشن مصطفوی کی دعوت پہنچانا۔

فروغ حجاب مہم: فروغ حجاب مہم کے سلسلے میں لاہور کے چار بڑے کالجز میں لیکچرز کا اہتمام کیا گیا۔

فری حجاب کی فراہمی: حجاب ہاؤس کے پلیٹ فارم سے مستحق طالبات کو فری حجاب فراہم کئے گئے ہیں۔

بیرون ملک حجاب کی فراہمی: بیرون ملک بھی حجاب فراہم کئے گئے جنہیں خاصا سراہا گیا ان ممالک میں انگلینڈ، فرانس، ڈنمارک، ناروے اور دیگر ممالک میں شامل ہیں۔

اندرون ملک:

اندرون ملک وسیع سطح پر حجاب ہاؤس کے سٹالز کا اہتمام کیا گیا جسمیں لاہور کے مختلف کالجز بھی شامل ہیں۔ ملک بھر میں مختلف تنظیمات نے اپنے علاقہ جات کی سطح پر حجاب ہاؤس کی بھرپور پبلسٹی کے ساتھ خواتین میں حجاب استعمال کرنے کو رواج دیا جسمیں گوجرانوالہ، سرائے عالمگیر اور اسلام آباد کی تنظیمات سرفہرست ہیں۔

ماہ ربیع الاول میں میلاد مہم کے ساتھ حجاب مہم کا انعقاد کیا گیا اس سلسلے میں کھاریاں، جڑانوالہ، اٹک، چکوال، کامونکی، ملتان، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، کمالیہ، مریدکے، سیالکوٹ، وزیرآباد، فیصل آباد، باہتر، آزادکشمیر، تلہ گنگ، شورکوٹ، منڈی بہاؤالدین، عارفوالہ، ڈی جی خان، جہلم، سرگودھا، اسلام آباد، دینہ، ننکانہ، پنڈ دادنخان میں حجاب مہم چلائی گئیں اور خواتین میں حجاب کی ضرورت اور اہمیت کو دینی، فکری اور نظریاتی طور پر اجاگر کیا گیا۔ نیز ان مواقع پر حجاب سٹالز بھی لگائے گئے۔

سالانہ پروگرامز:

منہاج القرآن ویمن لیگ ہر سال درج ذیل مرکزی پروگرامز کا خصوصی اہتمام کرتی ہے۔ جن میں ہزاروں خواتین تک مشن کا پیغام پہنچایا جاتا ہے۔

یوم تاسیس منہاج القرآن ویمن لیگ:

ہرسال 5جنوری کو یوم تاسیس منایا جاتا ہے اور نہ صرف معروف شخصیات کو مدعو کیا جاتا ہے بلکہ آئندہ سال کیلئے عہد انقلاب کی تجدید بھی کی جاتی ہے۔

اسلامک لرننگ ڈپلومہ کورس:

منہاج القرآن ویمن لیگ نظامت تربیت کے پلیٹ فارم سے گزشہ 11 سال سے سالانہ اسلامک لرننگ ڈپلومہ کورس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ طالبات یہاں سے تربیت پا کر مصطفوی انقلاب کے مشن کی تکمیل کیلئے مصروف عمل اور دن رات کوشاں ہیں۔ اب تک سینکڑوں طالبات اس کورس سے مستفید ہوچکی ہیں۔

مرکزی محفل میلاد میں شرکت:

ویمن لیگ کی ہزاروں خواتین مرکزی محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں جوق در جوق دور و نزدیک سے شرکت کرتی ہیں اور محفل نعت اور قائد انقلاب کے اثر آفرین خطاب سے مستفیض ہوتی ہیں۔

قائد ڈے کی تقریبات:

ملک بھر میں قائد تحریک پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی کے یوم پیدائش 19 فروی کے موقع پر سالگرہ کی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔ خواتین اس دن قرآن خوانی کرتی ہیں، کیک کاٹتی ہیں اور قائد کی صحت و سلامتی اور کامیابی کی دعائیں مانگ کر قائد سے تجدید عہد وفا کرتی ہیں۔

اجتماعات اعتکاف کیمپ:

منہاج القرآن ویمن لیگ گزشتہ 10 سالوں سے خواتین کیلئے اجتماعی اعتکاف کا اہتمام کر رہی ہے۔ دوران اعتکاف علمی و تربیتی شیڈول کے تحت خواتین و طالبات کی تربیت کی جاتی ہے۔ ہر سال ہزاروں خواتین اجتماعی اعتکاف میں شرکت کرتی ہیں بلا شبہ یہ اجتماعی اعتکاف کیمپ تزکیہ نفس، تزکیہ قلب کیلئے روحانی تربیت گاہ اور خانقاہ کا درج رکھتا ہے۔

یوم یکجہتی کشمیر:

پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کے زیر اہتمام ہر سال 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے جس کے تحت لاہور میں مختلف مقامات پر یکجہتی کشمیر ریلی اور جلسے جلوس منعقد ہوتے ہیں۔ جن میں سینکڑوں خواتین شرکت کرتی ہیں۔

ممبرشپ ویمن ونگ تحریک منہاج القرآن

سال رفقاء اراکین ایم ایس ایم اراکین ٹوٹل ممبر شپ
1984ء 6 6
1985ء 17 17
1986ء 165 39 204
1987ء 433 221 654
1988ء 777 560 1337
1989ء 1017 822 1839
1990ء 1181 971 2152
1991ء 1287 1022 2309
1992ء 1385 1061 2446
1993ء 1503 1098 2601
1994ء 1856 1231 3087
1995ء 2042 1520 210 3953
1996ء 2515 2150 391 5567
1997ء 2833 2725 541 6651
1998ء 3147 3129 687 7668
1999ء 3445 3401 898 8613
2000ء 3846 3698 1015 9748
2001ء 4210 3945 1215 10722
2002ء 4426 4125 1487 11283
2003ء 4842 4354 1698 11756
2004ء 5750 4698 1802 12711
2005ء 5930 4882 2079 12891

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top